اشتہار

ماں کی خاطر کمسن بچے کی طیش میں‌ آکر گاڑی پر یلغار

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں زیبرا کراسنگ پر چلنے والی خاتون کو ٹکر مارنے پر 6 سالہ بیٹت نے طیش میں آکر گاڑی لاتیں برسا دیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر چوگنگ میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو ویڈیو دیکھنے والے کم سن بچے کی ہمت و بہادری دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جس طرح اس نے اپنی ماں کو ٹکر مارنے والے کار سوار کو للکارا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے چھ سالہ بچے کے ساتھ زیبرا کراسنگ پر چلتے ہوئے سڑک عبور کرنے کررہی ہے کہ اچانک ایک تیز رفتار سفید جیپ نے انہیں ٹکر ماری اور خاتون ہوا میں اچھل کر کچھ فاصلے پر گرگئی۔<

- Advertisement -

ماں کو گاڑی کی ٹکر لگنا بیٹے سے برداشت نہ ہوا پہلے 6 سالہ بچے نے اپنی ماں کو چیک کیا، ماں کی خیریت جانے کے بعد بچے نے ٹکر مارنے کی گاڑی کے بمپر پر ککیں مارنا شروع کردی اور گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر ڈرائیور کو بھاگنے سے روکا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار اپنی گاڑی زخمی خاتون کی مدد کرنے کی غرض سے گاڑی سے اترتا ہے اور انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر اسپتال لے جاتا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے نتجے میں ماں اور بیٹا معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ ڈرائیور نے حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں