اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مرد شکل دیکھتے رہے، خاتون نے 20 کلو وزنی اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور  اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر  ایسی بہادر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جنہوں نے دو مردوں کی موجودگی میں 20 کلو وزنی اژدھا پکڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو ریاست کیرالہ کے علاقے ارناکولام میں واقع گھر میں ایک بڑا اژدھا دیکھ کر مکینوں نے ریسکیو ادارے کو فوری طلب کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ر مرد اور دو خواتین ریسکیو رضا کار موجود تھے خاتون نےبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 کلو گرام وزنی سانپ کو قابو کیا اور پھر اسے قید کر کے جنگل میں آزاد کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں