بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا کی گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعہ اقبال ٹاؤن میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کاشف مرزا کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

مسلح ملزمان نے گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس سے تین گولیاں کاشف مرزا کو لگیں اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کاشف مرزا کی جان بچ گئی ہے، انہیں بازو اور ٹانگ پر 3 گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔

دوسری جانب نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں اور شہریوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں، فوری طور پر پولیس نے زخمی کاشف مرزا کا بیان ریکارڈ نہیں کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں