پرتھ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار تھرو لگنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی نے تیسرے روز رن لینے کی کوشش کی تو کیوی فیلڈر ٹم ساؤتھی نے رن آؤٹ کرنے کے لیے باؤلنگ اینڈ پر تھر پھینکی جو وکٹ پر لگنے کے بجائے علیم ڈار کو جاکر لگی۔
پاکستانی ایمپائر گیند سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹے تو پہلے اُن کی ٹکر کینگرو بلے باز مچل سیینٹر سے ہوئی اور پھر گیند سیدھی اُن کی ٹانگ پر لگی، تھرو لگنے کی شدت اس قدر تھی کہ علیم ڈار زمین پر گر پڑے۔
منتظمین نے فوری طور پر اسٹیڈیم میں ڈاکٹرز کو بلایا جنہوں نے علیم ڈار کو طبی امداد فراہم کی اور پھر وہ دوبارہ ایمپائرنگ کے لیے کھڑے ہوگئے۔
Day one: Injury to Lochie Ferguson (NZ)
Day two: Injury to Josh Hazlewood (AUS)
Day three: Injury to Aleem Dar (ICC) 😬@bet365_aus | #AUSvNZ pic.twitter.com/grK4pumMz8— cricket.com.au (@cricketcomau) December 14, 2019
یاد رہے کہ علیم ڈار نے اس ٹیسٹ میچ میں ایمپائرنگ کر کے سب سے زیادہ میچز بطور ایمپائر سپروائز کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔