تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ریموٹ کنٹرول گاڑی نے نوجوان کو کچل ڈالا

نیویارک: امریکا میں یہ پہلا موقع ہے کہ سڑک پر چلنے والی ریموٹ کنٹرول گاڑی نے 21 سالہ نوجوان کو کچل دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریمورٹ کنٹرول گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ مائیکل کوسانوچ کے نام سے ہوئی جو نیو جرسی کا رہائشی تھا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان دو گاڑیوں کے درمیان میں کھڑا ہوا تھا تو اسی دوران سڑک پر کھڑی ریموٹ کنٹرول گاڑی اچانک چل پڑی اور وہ نوجوان پر چڑھ گئی۔ شاہراہ پر کھڑے راہ گیروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش بھی کی مگر وہ آگے بڑھتی رہی۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

محکمہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کے سینے اور سر میں شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اُس کی موت ہوئی۔

موٹر کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے متاثرین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ عوامی ردعمل کو انہوں نے سمجھ سے بالاتر بھی قرار دیا۔

کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ساتھ صارفین کو ہدایت نامے کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر وہ گاڑی کے ارد گرد کے حالات سے واقف نہیں تو انجن سے دور رہ کر گاڑی چلائیں۔

Comments

- Advertisement -