اشتہار

’ہوگا صاف پاکستان‘ کے ترانے نے صفائی مہم کا جوش بڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانیوں میں خود کو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیٹول کی مہم ’ہوگا صاف پاکستان‘ کے تحت نیا صفائی ترانہ پیش کردیا گیا۔ اس ترانے کا مقصد صاف پاکستان کے تصور کی عکاسی کرنا ہے۔

آفیشل ترانے کی ویڈیو ’ہوگا صاف پاکستان‘ مہم کے چیمپئنز فہد مصطفیٰ ، وسیم بادامی، اقرار الحسن اور شنیرہ اکرم شامل ہیں، ترانے کی دھن شجاع حیدر نے بنائی جبکہ عاصم اظہر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ریکٹ بینکر پاکستان کے مارکیٹینگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ موسیقی عوام کو متحرک کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، ہوگا صاف پاکستان محض ایک سماجی مقصدنہیں جس کو برانڈ سپورٹ کررہا ہے بلکہ یہ ایک سماجی تحریک ہے جس کو ڈیٹول بھی زبان زدِ عام کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہاتھ دھونے کی عادات کو عام کرنے کے لیے لاتعداد مہمات، مفادِ عامہ کے پیغامات اور ٹی وی شوز پیش کیے جارہے ہیں مگر یہ ترانہ بھی پاکستانیوں کو اسی مقصد سے متحرک کرنے کی کوشش کا ہے تاکہ سب مل کر صحت مند اور پاکستان کی تشکیل کی ذمہ داری لیں‘۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جرجیس سیجا کا کہنا تھا کہ ’ہوگا صاف پاکستان نے ملک بھر کی صفائی کا بیڑا اٹھا لیا ہے تاکہ کچرے کو لے کر ہمارے رویے میں تبدیل آئے کیونکہ اس کی شرح میں سالانہ دو فیصد اضافہ ہورہا ہے جو بالآخر ہماری سڑکوں کی نظر ہوتا جارہا ہے‘‘۔

جرجیس سیجا کا کہنا تھا کہ ’ہوگا صاف پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کا مقصد شہریوں کو تبدیلی اپنانے اور اس خواب پر عمل کرنے کے لیے راغب کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ملک کی ذمہ داری لینے کے لیے خود سے آگے بڑھیں‘۔

اے آر وائی اور ڈیٹول کی ’ہوگا صاف پاکستان‘ مہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال شروع کردہ ’کلین گرین پاکستان‘  کے اقدام  کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں