بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران خان نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی نہیں دیگر جماعتوں کو بھی ووٹ ملا ہے، وہ نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں۔

فاروق ستار نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو تو تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہے گا، نئے انتظامی یونٹ آسانی سے نہیں بنیں گے کم از کم بل تو پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیے 162 ارب کا اعلان کیا گیا ایک روپیہ نہ ملا، پنجاب میں تو بلدیاتی نظام ہی ختم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان پر فاروق ستار کا ردعمل

فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے علاوہ کیسے تبدیلی آئے گی، ہمیں مشاورتی اجلاس میں بلائیں ہم مفت مشورے دیں گے۔

واضح رہے کہ 20 نومبر کو فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی نائن زیرو کا کیئر ٹیکر نہیں رہا، یہ ذمہ داری انیس قائم خانی، کنور نوید اور عامر خان کے پاس رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں، میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا، ہمیشہ سیاسی سیٹ اپ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا تھا کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں