بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ساہیوال : چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : گزشتہ دنوں اغواء و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی چار سالہ مریم کے قاتل کو پولیس نے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقہ 90 نائن ایل میں گزشتہ دنوں اغواء اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی چار سالہ مریم کے قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مجرم علی شیر نے میڈیا کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ واقعے کے بعد تھانہ غلہ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کی اور شک کی بنیاد پر چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے ڈی این اے میچنگ کے لئے لیبارٹری بھجوائے تھے جن میں مجرم علی شیر کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔

جس کے پولیس نے اسے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ڈی پی او ساہیوال علی ضیاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم نے چار سالہ بچی مریم کو اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے، سفاک مجرم مقتولہ مریم کا قریبی رشتہ دار ہے۔

اس موقع پر مقتولہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی حکومت اور عدالتوں سے اپیل ہے کہ مجرم کو سخت سزا دی جائے تاکہ مزید معصوم بچیاں ایسے درندوں کی سفاکی سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر مجرم علی شیر نے میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں : ساہیوال میں 6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

مقتولہ بچی مریم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھی بچی کی موت زیادتی کے شاکس کی وجہ سے ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں