تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مسلمان طلبہ پر تشدد کیخلاف بھارتی کرکٹرز بھی بول پڑے

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں فاشسٹ مودی سرکار کے مسلمان طلبہ پر مظالم کے خلاف خود بھارتی بھی بول پڑے، سابق کرکٹر عرفان پٹھان اور آکاش چوپڑا نے پولیس کے لاٹھی چارج اور بہیمانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عرفان پٹھان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی الزام تراشیاں ہمیشہ چلتی رہیں گے لیکن میں اور ہمارا ملک جامعہ ملیہ کے طلبہ کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں ہم طاقت کا استعمال کرکے ان کی آواز نہیں دبا سکتے بلکہ ایسا کرنے سے آپ صرف انہیں ہندوستان کے خلاف کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے افسوسناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جس پر آنکھیں نم ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلمان مخالف، ہندو نواز متنازع بل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے، مودی سرکار نے پولیس کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

پولیس مسلمانوں کے حق میں احتجاج روکنے کے لیے دہلی کی جامعہ ملیہ کے طلبہ پر گزشتہ روز ٹوٹ پڑی، طلبہ اور طالبات پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس گرلز ہاسٹل اور جامعہ ملیہ کی مسجد میں بھی گھس گئی، اور پناہ گزین طالبات کو بری طرح مارا پیٹا گیا، اسکارف پہنی طالبات کو بالوں سے گھسیٹ کر گاڑیوں میں ڈالا گیا، لاٹھیاں چلائی گئیں، آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -