بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جعلی سرجیکل اسٹرائیک پر مبنی بالی ووڈ فلم مذاق بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: جعلی سرجیکل اسٹرائیک پر مبنی بالی ووڈ فلم ’بالا کوٹ سرجیکل اسٹرائیک‘ مذاق بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فلم سازوں کو بالا کوٹ حملے پر فلم بنانے کے اعلان پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا خواب بالی ووڈ فلم کے ذریعے ہی پورا ہوسکتا ہے۔

بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی جانب سے بالا کوٹ حملے کے پس منظر میں فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی ہدایات ابھیشک کپور دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بالاکوٹ حملے پر فلم بنانے پر بھارتی فلم ساز کو کرارا جواب دیا اور کہا کہ بھارت کا خواب صرف فلم سے ہی پورا ہوسکتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی وہ بطور سپاہی عزت کرتے ہیں لیکن بھارت کا جھوٹا خواب تو فلم کے ذریعے ہی پورا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بالا کوٹ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر نے خود اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور عالمی برادری کو بھی اس حملے کے نقصانات کے شواہد نہیں ملے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے بھی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان پر بالاکوٹ کے عنوان سے فلم بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں