اوٹاوا: کینڈا کے شہر موٹریل ویلیراے میں مگر مچھ کی سکون سے سڑک پار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
موٹریلا ویلرے کے شہریوں نے اتوار کے روز مصروف ترین شاہراہ پر مگر مچھ کو پرسکون انداز سے سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا جن میں سے ایک نے اُس کی ویڈیو بنا لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’مگرمچھ جیری کو پار کررہا ہے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے‘۔
مگر مچھ ایک طرف سے چلتا ہوا چاٹیاؤبریند ایونیو کی سڑک کنارے کھڑی گاڑی کے نیچے آیا۔ انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے مگر مچھ کی خود اعتمادی کو بھی سراہا۔
بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ مگر مچھ ایک کمپنی کا تھا جو جانوروں کے لیے مظاہروں کا انعقاد کرتی ہے۔
Just an alligator crossing Jarry, no big deal 🐊 #montreal #shook #mtlmoments pic.twitter.com/EEMch6aGK1
— mayssam samaha (@mayssamaha) December 15, 2019
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مگر مچھ کھانے کے وقفے کے دوران آنکھ بچا کر نکل گیا تھا، بعد ازاں اُسے پکڑ کر دوبارہ وین میں ڈال دیا گیا۔