اشتہار

مصروف شاہراہ پر بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں مصروف شاہراہ پر بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں مصروف شاہراہ پر 10 سالہ بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے والدین بھی گاڑی میں موجود ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف ٹائیگر نیلیش نے 8 دسمبر کو مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ٹریفک پولیس سے والدین کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

ٹائیگر نیلیش نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’حماقت یا جان بوجھ کر لاپرواہی کا ایک عمل کیا جارہا ہے یہ لوگ اپنی اور دوسرے لوگوں کی جان کو کیسے خطرے میں ڈال سکتے ہیں، والدین کی موجودگی میں 10 سالہ بچے کے ذریعے کار چلائی جارہی ہے۔

بھارتی ریاست حیدرآباد کے علاقے کوشیگودہ ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کا نوٹس لیا اور لکھا کہ بچے کے گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر والدین کی جانب سے ادا کیے جانے والے جرمانے کی رسید بھی دکھائی۔

بھارتی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ والدین اس طرح کے اقدام سے گریز کریں بصورت دیگر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں