اشتہار

کم عمر بچے نے دنیا میں سب سے بڑا منہ کھول کر عالمی ریکارڈ‌ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : کم عمر امریکی شہری بغیر کوئی کارنامہ انجام دئیے عالمی ریکارڈ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بچہ منفرد خاصیت کی بناء پر ’گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ‘ کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچے نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں شامل ہونے کےلیے کوئی منفرد کارنامہ انجام نہیں دیا بلکہ آئسنک جانسن نامی بچے کا منہ دنیا میں سب سے بڑا کھلتا ہے۔

- Advertisement -

آئسیک جانسن کا منہ 3.67 انچ تک کھلتا ہے جس کے باعث اسے دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے انسان کا اعزاز دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر امریکی شہری سے پہلے یہ اعزاز ایک جرمن شخص کے باس تھا جس کا منہ 3.46 انچ تک کھلتا تھا لیکن اب 14 سالہ بچے نے اپنا 3.67 انچ تک کھول کر دنیا کو حیران کردیا اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

آئسک جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منہ میں کوئی بھی چیز باآسانی فٹ کر سکتا ہے جس میں بیس بال، بڑا سیب اور برگر وغیرہ شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں