اشتہار

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے اردو میں حلف رکنیت اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں نومنتخب اراکین نے پہلے دن حلف رکنیت اٹھایا، پاکستانی نژاد افضل خان نے انگریزی اور اردو زبان میں حلف اٹھایا۔

https://twitter.com/Afzal4Gorton/status/1206979696417787905

- Advertisement -

اس حوالے سے افضل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اردو میں حلف پڑھ رہے ہیں، پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ میں اس شہر کی نمائندگی کر رہا ہوں جہاں 200 سے زائد زبانیں بولی جاتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد اپنی نشستوں پر کامیاب

واضح ہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد امیدوار اپنی نشستوں پر کامیاب ہو ہوئے جن میں سے زیادہ تعداد ہارنے والی جماعت لیبر پارٹی سے ہیں۔

لیبر پارٹی کے افضل خان مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے، لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد طاہر علی برمنگھم کے ہال گرین سے، لیبر پارٹی کے محمد یاسین بریڈ فورڈ شائر سے، لیبر پارٹی کے عمران حسین بریڈ فورڈ ایسٹ سے، لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد زارا سلطانہ کوونٹری ساؤتھ سے، لیبر پارٹی کی شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے ایک بار پھر، لیبر پارٹی کی روزینہ علی اپنی نشست پر کام یاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں