اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سڑک سے ملنے والے ہزاروں پاونڈز معمہ بن گئے، پولیس پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں سڑک سے ملنے والے ہزاروں‌ پاؤنڈز شہریوں اور پولیس کےلیے معمہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی درہم میں یہ پراسرار واقعہ گزشتہ پانچ برسوں سے پیش آرہا ہے جس نے شہریوں اور پولیس سمیت انٹیلی جنس اداروں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔

پولیس اور گاؤں کے رہائشی پریشان اور تذبذب کا شکار ہیں کہ پانچ سال کے دوران سڑک پر 12 مرتبہ ملنے والے 2، 2 ہزار پاؤنڈ کی رقم آخر کس کی ہے؟

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف رواں برس 2، 2 ہزار پاؤنڈ کے چار پیکٹ سڑک سے برآمد ہوئے ہیں جبکہ چوتھا پیکٹ و تو پیر کی صبح ہی ملا ہے جسے شہریوں کی جانب سے ایمانداری سے پولیس کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے رقم کے اصلی مالک کی تلاش کےلیے نوٹوں سے ملنے والے فنگرپرنٹ کا معائنہ بھی کرلیا لیکن پھر بھی مالک کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کا خیال رہے کہ یہ کوئی بہت امیر شخص ہوسکتا ہے جو یاداشت شائد کمزور ہے، یا یہ جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے لیکن کیوں؟

پولیس کی جانب سے درہم کاؤنٹی کے ایماندار شہریوں کے عمل کی تعریف کی گئی ہے جنہوں بارہا ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم پولیس کے حوالے کی تاکہ اسے اصلی مالک کے حوالے کیا جاسکے۔

سی آئی ڈی کانسٹیبل جان فورسٹر نے بتایا کہ اس ٹیم نے گائوں میں متعدد افراد اور تنظیموں سے انٹرویو کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی بینک اور پوسٹ آفس سے چیکنگ بھی کی تھی اور یہاں تک کہ فنگر پرنٹ کے لئے بھی جانچ کی تھی ، لیکن رقم کے بنڈلز کا معاملہ تاحال معمہ بنا ہوا ہے پراسرار ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘یہ بنڈل ہمیشہ سیدھی نظروں میں رہ جاتے ہیں جیسے فرشوں پر اور عوام کے بے ترتیب ممبروں کے ذریعہ دریافت کیا جنھوں نے انہیں حوالے کیا ہے۔

یہ کچھ اچھے مخیر حضرات کا کام ہوسکتا ہے لیکن ہم ان رہائشیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے رقم دے کر معاشرے میں ناقابل یقین جذبہ ظاہر کیا ہے۔

حالات اب بھی ایک معمہ بنے ہوئے ہیں لہذا ہم ایسی کسی بھی معلومات کا خیرمقدم کریں گے جو ہمیں ان بے ترتیب واقعات کی انتہا تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گی۔

پولیس کے فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ، ایک صارف نے کہا: ’آپ یہ ہر روز نہیں دیکھتے ہیں !! ایک اچھا سودا، صارف نے کہا کہ اگر رقم کا دعویدار نہیں ملتا تو 2ہزار پاؤنڈ انہیں دیدیں جنہوں نے اسے تلاش کیا ہے، اگر یہ مہربانی کا کام ہے تو یہ ڈھونڈنے والے شخص کے لیے یہ ایک خوبصورت کرسمس ہے۔

جان پرائس نے قیاس آرائی کی: ’شاید ، کوئی ایسا شخص جس نے ماضی میں ، بہت سال پہلے بلیک ہال کولیری کے لوگوں کے ساتھ برا سلوک کیا تھا اور اب معافی مانگ رہا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں