اشتہار

جعلی غلاف کعبہ’کسوہ‘ کی وائرل ویڈیو پر حکام کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ: سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تیاری اور فروخت کی وائرل ویڈیو پر مکہ میونسپلٹی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پرانی ویڈیو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ترجمان زائد سمر قندی نے وائرل ویڈیو پر ردعمل میں کہا کہ اس متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں مگر یہ ویڈیو پرانی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جب ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو حکام نے چھاپہ مار کارروائی کرکے جعلی ’کسوہ‘ تیار کرنے اور اسے زائرین کو فروخت کرنے کے الزام میں 20 سے زائد ایشیائی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار شدگان میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ جعلی کسوہ کا کپڑا اور اس پر کڑھائی کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے جعل ساز گروہ گاہے بگاہے سامنے آتے رہتے ہیں جو زائرین کی عقیدت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے زمزم اور اس جیسی بابرکت اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرکے بھاری رقم بٹورتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں