اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں عمران خان کے ریفیوجی فورم پر خطاب کے حوالے سے بات کی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 19, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے۔
پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعریف ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 19, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر بین الاقوامی فورم کی طرح اس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے سے متعلق پوری دنیا کو آگاہ کیا۔
ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہر بین الاقوامی فورم کی طرح اس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے پر پوری دنیا کو آگاہ کیا۔
2/1— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 19, 2019
اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جا سکتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔
2/2— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 19, 2019
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے ریفیوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو افغان پناہ گزینوں کی 40 سال سے زیادہ میزبانی پر فخر ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیری عوام کا محاصرہ کیا۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ اور مواصلات معطل کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔