ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مشرف سے این آر او لینے والے ججز اور سیاستدانوں کو سزا کب ملے گی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مشرف سے این آر او لینے والے ججز اور سیاستدانوں کو سزا کب ملے گی، عدلی ہکے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں جج صاحب کی جانب سے جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ عجیب ہیں، اس کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق اس وقت ہوتا جب اس میں ملوث تمام افراد کا احاطہ کیا جاتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عدلیہ کے صدق دل سے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس وقت جو ججز پرویز مشرف کے ساتھ تھے، ان کو سزا کب ہوگی اور این آر او لینے والے سیاستدانوں کو کیفر کردار تک کب پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل6کے تحت کارروائی ہوگی تو مجموعی طور پر سب کیخلاف ہوگی جو اس کیس میں ذمہ دار تھے، مشرف کے ساتھ پی سی او والے ججز تھے اور این آر او والے سیاستدان بھی تھے ۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملک کی تباہی کے مترادف ہے، موجودہ حالات میں دو ادارے آمنے سامنے آکر کھڑ ے ہوگئے، اس طرح ملک دشمنوں کو ہرزہ سرائی کا موقع ملے گا، جو کسی طور بھی مناسب نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں ان پر فیصلہ دے دیا گیا اور دوسری طرف ایک آدمی انگور کھاتا ہوا ملک سے باہر چلا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں