تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طیارہ چرا کر فرار ہونے کی کوشش ناکام، دوشیزہ گرفتار

واشنگٹن : امریکا میں ایک نوجوان لڑکی نے نجی طیارہ چوری کرنے کی کوشش کی تاہم پرواز سے قبل ہی طیارہ رکاوٹ سے ٹکرا گیا اور پولیس نے نوجوان لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نجی طیارہ چوری ہونے اور رکاوٹ سے ٹکرانے سے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فریسنو ایئرپورٹ پر ایک 17 سالہ لڑکی نے رکاوٹوں کو عبور کرکے نجی طیارہ کنگ ایئر 200 تک پہنچی اور اسے چرانے کی کوشش کی تاہم پرواز سے قبل ہی طیارہ ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر رُک گیا۔

طیارہ چوری ہونے کا انوکھا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، پولیس نے 17 سالہ چور کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جب سیکیورٹی اہلکار لڑکی کو گرفتار کرنے کےلیے طیارے میں داخل ہوئے تو 17 سالہ نوجوان کاکپٹ میں پائلٹ کا ہیڈفون لگائے بیٹھی تھی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے دوشیزہ کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم نوجوان پر طیارہ چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران کوئی افسوس ناک حادثہ پیش نہیں آیا نہ ہی نوجوان کو کوئی زخم آئے ہیں۔

فریسنو ایئرپورٹ پولیس چیف ڈرا بیسنگر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور ایف اے اے مشترکا طور پر تحقیق کررہے ہیں کہ نوجوان طیارے تک پہنچے اور اسے اسٹارٹ کرنے کیسے کامیاب ہوئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال طیارے کے مالک کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Comments

- Advertisement -