اشتہار

پاکستان نے مسلم امہ کی تقسیم کی وجہ سے ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی، دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں مسلم امہ کی تقسیم کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی اور شرکت نہ کرنے کی وجہ امت مسلمہ کی تقسیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ممکنہ تقسیم کےخدشات دور کرنےکی کو ششوں کی ضرورت ہے اور پاکستان امت کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام جاری رکھےگا۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا بیان میں کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مہاتیر محمد سے رابطہ، کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے معذرت

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور میں ہونے والی ملائیشیا سمٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم دورہ سعودی عرب کے بعد انہوں نے شرکت سے معذرت کر لی تھی اور اس حوالے سے ملائیشین وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا تھا۔

کوالالمپور میں مسلم ممالک کے مسائل کے حل کے لیے سمٹ جاری ہے جس میں ترکی، ایران، قطر سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہیں تاہم پاکستان اور انڈونیشیا اس سمٹ میں شرکت نہیں کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں