اشتہار

بلی نے ہوشیاری سے جرمن شیفرڈ کو پھنسا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ہوشیار بلی نے اپنی جان بچانے کے لیے جرمن شیفرڈ جیسے ذہین کتے کو اپنے دام میں پھنسا لیا۔

شیرون ٹھورسٹن نامی خاتون اپنے دو سالہ پالتو کتے جرمن شیفرڈ کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اس دوران چند لمحوں کے لیے کتے کے گلے سے بیلٹ نکال کر اسے آزاد چھوڑ دیا۔

اچانک پارک میں ٹہلتے ہوئے بلی کو دیکھ کر جرمن شیفرڈ کے پیچھے چلنے لگا، جب بلی کو احساس ہوا کہ کتا اس کا پیچھا کر رہا ہے تو اس نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے درخت پر چڑھ کر خود کو محفوظ کر لیا۔

- Advertisement -

بلی کا پیچھا کرتے کرتے جرمن شیفرڈ بھی درخت کی سب سے اونچی ٹہنی پر جا پہنچا مگر اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ نیچے کیسے اترے گا۔

یہ سارا منظر دیکھ کر مالکن نے پالتو کتے کو اتارنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی تو اس نے ہیلپ لائن پر کال کر کے فائر بریگیڈ کو بلا لیا۔

فائر بریگیڈ نے کتے کو درخت سے اتار کر بحفاظت مالکن کے حوالے کردیا جب کہ بلی خود ہی نیچے اتر کر بھاگ نکلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں