جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ڈیبیو میں ہی 2 وکٹیں لے کر اپنی دھاک بٹھا دی۔

پاکستانی پیسر نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میلبورن اسٹارز نے برسبین ہیٹ کو 22 رنز سے شکست دی، برسبین ہیٹ 168 رنز کے تعاقب میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں اپنے کیریئر کی پہلی بال پر ہی برسبین ہیٹ کے اوپنربرائنٹ کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی ان کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

ملیبورن اسٹارز کے ساتھی کرکٹر بینک ڈنک نے کہا ہے کہ حارث رؤف بیٹسمینوں کے لیے خوف کی علامت ہیں، نیٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھلاڑی ان کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہے تھے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے اپنے پیس سے پی ایس ایل میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں