اشتہار

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کی قیمت اور تصویر لیک

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ کے متوقع موبائل کی تصویر اور قیمت پہلے سے ہی سامنے آگئی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 10 لائٹ رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا جو جدید فیچرز کا حامل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے آنے والے اسمارٹ فون کی قیمت 629.99 یورو مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ماڈل کی قیمت یا تصویر سے متعلق کوئی تصدیق اور تردید نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

یہ بات بھی سامنے آئی کہ 629.9 یورو قیمت اسپین اور پرتگال کے لیے مقرر کی گئی جس میں ٹیکس شامل نہیں ہے اور اگر حکومت کی جانب سے نافذ ہونے والا ٹیکس شامل کیا جائے تو یہ قیمت کُل ملا کر 670 یورو تک پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا نیا فولڈ موبائل کی قیمت میں 50 فیصد کمی

اگر آج 21 دسمبر 2019 کے یورو ریٹ کو سامنے رکھتے ہوئے بات کی جائے تو پاکستان میں اس کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 10 تین کالے، لال اور سفید کلر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس میں تین کیمرے ہوں گے جبکہ اس سیٹ میں بلیو ٹوتھ فیچر بھی شامل ہے جو لوکیشن کے حوالے سے آگاہی دے گا۔ علاوہ ازیں فون کی 6 جی بی ریم، 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں