جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی، سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں‌ ماں اور بھائی کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں جائیداد کے تنازع پر ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کراچی میں جائیداد کے تنازع پر ماں اور بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے ماں بیٹے کی لاشیں جناح اسپتال پہنچادیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ اور بھائی کو سوتیلے بھائی فرمان نے 80 گز کے مکان کی وجہ سے قتل کیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ 23 سال پہلے والد کو بھی فرمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال کراچی میں نا معلوم افراد رات گئے 2 لاشیں چھوڑ کر فرار

ادھر تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، کار اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان پولیس کی وردیاں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد کراچی کے جناح اسپتال میں 2 لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ دونوں لاشوں کو ایمرجنسی میں مریض بنا کر لایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک لاش رکشے میں اور دوسری ٹیکسی میں منتقل کی گئی تھی، لاشیں لانے والے افراد میں ایک نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں