اشتہار

معروف ہالی ووڈ اداکارہ کو چہرہ سیاہ کرنے پر تنقید کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشین فوٹو شوٹ کے دوران میک اپ کی مدد سے خود کو سیاہ فام دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن کم کارڈیشین ویسٹ کو اپنے ایک میگزین شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

امریکی ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میگزین شوٹ کی کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جس میں وہ سیاہ لباس میں نظر آرہی ہیں، لیکن صارفین کی توجہ کا مرکز ان کا سیاہ لباس نہیں بلکہ میک اپ کی مدد سے سیاہ کیا گیا ان کا چہرہ بنا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر صارفین انہیں براؤن فیس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ انہوں نے اپنے اس عمل سے سیاہ فام خواتین کی تضحیک کی ہے۔

کم کارڈیشین نے یہ فوٹو شوٹ 7 ہولی وڈ نامی میگزین کے لیے کروایا تھا، اس موقع پر وہ نامور فرانسیسی ڈیزائنر میوگلر کا تیار کردہ گاؤن پہنے نظر آئیں۔

کم کارڈیشین نے اس فوٹو شوٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میوگلر کی جانب سے بنایا گیا لباس زیب تن کرکے فوٹو شوٹ کروانا خواب جیسا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سیاہ فام خاتون ہونے کے باوجود مجھے ان تصاویر کو دیکھ کر بالکل خوشی نہیں ہوئی، لوگ ہم سے نفرت کرتے ہیں اور آپ ہماری رنگت کو زیور بناکر پہننے کی کوشش کررہی ہیں، ہماری محنت کو جاکر دھو لیں، شہرت کے لیے کچھ بھی کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں