اشتہار

برازیل کا بیت المقدس میں تجارتی مرکز کے قیام کا فیصلہ، او آئی سی کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : اسلامی تعاون تنظیم نے برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام سے تعبیر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ برازیل کی حکومت کی طرف سے القدس کے حوالے سے تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔

- Advertisement -

برازیل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اورعالمی قوانین کا پابند ہے۔اوآئی سی نے برازیل کی حکومت سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی طرف سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت اور تاریخی شہر کے حوالے سے صہیونی ریاست کے متعصبانہ فیصلوں کی حمایت کے مترادف ہے۔

تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے مطالبہ کیا کہ برازیل القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور سیاسی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ دو ریاستی حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں