کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ اظہر علی پر بطور کپتان بہت پریشر تھا، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے کہ کھلاڑیوں میں اعتماد آگیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کاجتناشکرادا کریں کم ہے کہ کیونکہ بہت مشکل کے بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، 191رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد باؤلرز اور بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی، جس طرح سے ہم نے میچ میں کم بیک کیا اس سے کھلاڑیوں میں اعتمادآیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، پاکستان فتح سے صرف تین وکٹوں کی دوری پر
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان باؤلرز دوسرے تیسرےمیچ سے بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، نسیم شاہ نےجس طرح سے آج باؤلنگ کی وہ سب نے دیکھی اسی طرح یاسر شاہ جنوبی افریقا، آسٹریلیا میں بھی کھیلا جہاں اسپنرزکیلئےکنڈیشنز مشکل تھیں۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر پلیئرز کا اعتماد بڑھتا ہے، اظہر علی بطور کپتان بہت پریشر میں تھے مگر اب وہ اس صورتحال سے باہر آرہے ہیں۔
https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/474374533264826/
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا، پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے لیے صرف تین وکٹیں درکار ہیں۔