اشتہار

جبری مشقت کے الزام، چینی کمپنی سے کرسمس کارڈ کی فروخت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : چھ سالہ بچی کو ایک کارڈ میں ملنے والے پیغام کے بعد برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیسکو نے چین سے تیار ہوکر آنے والے کرسمس کارڈز کی درآمد معطل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق رکھنے والی فلورینس وڈیکومبے کو ملنے والے کارڈ پر موجود تحریر میں مبینہ طور پر شنگھائی کی کسی قید خانے میں موجود ایک قیدی نے لکھا تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر ان سے کام کروایا جا رہا ہے۔

فلورینس کو موصول ہونے والے کارڈ پر پیغام میں درج تھا کہ مہربانی کرکے ہماری مدد کریں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کریں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کا کہنا تھا کہ وہ اس خبر سے صدمے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی مزدوروں کے قید خانے سے آنے والی اشیا کو اپنی دکانوں پر رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سپر مارکیٹ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اس بات کے ثبوت ملے کے زیجیانگ یوانگجوانگ پرنٹنگ کے بنے ہوئے کارڈز کسی قید خانے میں بنے ہیں تو وہ انہیں اپنے سپلائرز کی فہرست سے نکال دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چھ سالہ فلوریسن اپنے دوستوں کے لیے کارڈز لکھ رہی تھیں کے ان میں سے ایک جس پر سانٹا کلاز بلی بنی ہوئی تھی پہلے سے تحریر شدہ تھا۔

تیسکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان الزامات پر کافی حیران ہیں اور ہم نے فوری طور پر اس فیکٹری سے درآمد روک دی ہے جہاں یہ کارڈ بنتے ہیں اور تحقیقات کا آعاز کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں