جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے فروخت کے تعین کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر رکن کی تعیناتی اور فرسٹ ویمن بینک اورایگزیم بینک کےسی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی، بورڈ کی تشکیل نو اور قانون میں ترمیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور اراکین کی تقرری کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ایل او سی کے قریب بسنے والوں کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت خصوصی ریلیف کی منظوری سمیت کراچی پورٹ ٹرسٹ کےجی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں