تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 60 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینینا ہائی وے ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ہائی وے پر60 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوار کے روز ولیمزبرگ کے قریب انٹراسٹیٹ 64 کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جارہی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ موسم خرابی اور ہائی وے پر دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

جائے وقوعہ پر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سڑک کے ایک حصے میں گاڑیوں کی بڑی تعداد ایک دوسرے سے ٹکرائی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائی کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -