بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

نوکیا کا کم قیمت اینڈرائیڈ فون پاکستان میں متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

نوکیا کا نیا موبائل فون سی 1 پاکستان میں متعارف کرادیا گیا جو صارفین کو یکم جنوری سے 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ فون پاکستان میں متعارف کرادیا گیا، 5.45 انچ کے اس فون میں اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم کا گو ایڈیشن دیا گیا ہے۔

سی 1 فون میں ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایسا اسمارٹ فون ہے جس کا استعمال بھی نہایت آسان ہے اور اس کی بیٹری ایک چارج پر آسانی سے 24 گھنٹے کام کرتی ہے۔

اس فون کی قیمت پاکستان میں 8 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے جو کہ یکم جنوری سے ملک میں 2500 صارفین کو 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

فون کی دیگر خصوصیات میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جوکم روشنی میں بھی زبردست تصاویر لینے میں مدد گار ہوگا۔

اسمارٹ فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے اس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش کی سہولت موجود ہے۔

نوکیا سی 1 میں کواڈ کور 1.3 ہرٹز پراسیسر ہے جو ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ہوسکتا ہے۔

ڈوئل سم فون میں ایل ای ڈی کنیکٹویٹی کا آپشن نہیں ہے بکہ تھری جی تک محدود ہے جبکہ وائی فائی 4 کو سپورٹ کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں