اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے ابھی کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ابھی تک میرے خلاف کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا۔ ن لیگی رہنما گزشتہ ایک ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کی جانب سے نوٹس بھیجنے کے معاملے کا مذاق اڑانا شروع کردیا.

اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میرے پاکستانی دوستو! آپ میں سے کچھ لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ شہباز شریف نے میرے خلاف اب تک کوئی قانونی کارروائی کی یا نہیں۔

تو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ شہباز شریف نے ابھی تک میرے خلاف کوئی لیگل نوٹس نہیں بھیجا اور نہ ہی ابھی تک میرے خلاف کیس کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے زلزلہ فنڈز میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد شہبازشریف نے انہیں عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے رد عمل میں صحافی کا کہنا تھا کہ میں اپنی خبر پر اب بھی قائم ہوں۔

ن لیگ کے رہنما شہباز شریف گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے لندن میں موجود ہیں، ٹوئٹر پر صحافی ڈیوڈ روز کی شہباز شریف کو جگتیں بھی جاری ہیں۔

آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا : برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کردیا

اس کے باوجود شہباز شریف نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اس حوالے سے صحافیوں کے سوالات پر بھی شہباز شریف خاموش رہے، اب سوال یہ پید اہوتا ہے کہ شہباز شریف ڈیوڈ روز کو لندن کی عدالت میں گھسیٹیں گے یا نہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں