جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پنجاب کابینہ نے پرول ایکٹ2019 کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نے پرول ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن وامان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بائیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک 2019 کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری اسکولز میں طلبہ کے لیے اردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، پہلی کلاس سے پانچویں تک اردو زبان میں تعلیم دی جائے گی، پہلی کلاس سے پانچویں تک انگریزی کو بطورمضمون پڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بنانے کی منظوری دی گئی، پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں