اشتہار

محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی، حفیظ کا ایکشن اس سال ٹی 20 بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیرقانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ایکشن کی تجزیہ رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا بازؤں کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انگلش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

کرکٹر محمد حفیظ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن پر ای سی بی بولنگ ریویو گروپ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریویو کمیٹی کی جانب سے بھی ٹیسٹنگ کے دوران خامیوں کو مانا گیا، آئی سی سی سے منظور شدہ کسی بھی سینٹر میں بولنگ ایکشن کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن جانچنے کا بین الاقوامی قانون غیر منصفانہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوچکا ہے اور ایکشن میں درستگی کے بعد ٹیسٹ میں آٗئی سی سی کی جانب سے کلیئر قرار دئیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن تین سال میں تیسری بار رپورٹ ہوا جس کے بعد سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، گزشتہ سال نومبر میں بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کے سعید اجمل کا بولنگ ایکشن بھی آئی سی سی رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی تھی لیکن ایکشن میں تبدیلی کے سبب وہ اپنا کیریئر مزید جاری نہیں رکھ سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں