اشتہار

اقرا اور یاسر کی شادی کا آغاز، مایوں کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی اور اقرا عزیز کی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ کھڑے اور اداکارہ پیلے رنگ جبکہ اداکار سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بس اتنا لکھا ’1 ، 2 ، 3 گو‘ ۔ ساتھ میں انہوں نے iqyasirdaviyah# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جو مزاح سے بھرا ہوا تھا۔ انوکھے اور منفرد کارڈ نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

View this post on Instagram

one two 3 GO #iqyasirdaviyah

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

کارڈ کا متن بھی خاصا دلچسپ تھا۔ جس میں لکھا ہوا تھا کہ ’ خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا)، عزیز صاحب کی لڑکی اقرا (سمجھداری کی مثال) سے 28 دسمبر کو شادی کرنے جارہا ہے کیونکہ 2020 میں مہنگائی بڑھ جائے گی۔ کارڈ کے آخر میں لکھا گیا ہے، تحفوں کی ضرورت نہیں، البتہ سلامی مشوروں کی طرح (دل کھول کر) دیں۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں