تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پرواز میں تاخیر، مسافر نے رکن اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے پرواز میں تاخیر کرنے پر مسافر نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی کو پرواز میں تاخیر کرنا مہنگا پڑ گیا، مسافر نے پرگیا ٹھاکر کو کھری کھری سنادیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز دہلی سے بھوپال جانے والی فلائٹ میں پرگیا ٹھاکر سوار تھیں ان کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی تو مسافر نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کریں ان کے لیے پریشانی کا باعث نہ بنیں۔

پرواز میں سوار لوگوں نے دوسرے مسافر کی تعریف کی جنہوں ںے سیاست دان کو اصولوں کو توڑنے اور منصب کا غلط استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ماسالا بائی نے لکھا کہ ’یہ کون ہے جو پرگیا ٹھاکر کو آئینہ دکھا رہا ہے؟ کیا ہیرو ہے جب ہمت کی آگ جللائی جائے گی، جلد یا بدیر، لوگ ان کے خوف پر قابو پالیں گے اور بات کریں گے۔‘

ایک اور صارف بھاٹیا وینیتا نے لکھا کہ ’پریا ٹھاکر نااہل ہیں انہیں کورس کرایا جانا چاہئے کہ سرکاری ملازم کو عوام کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہئے۔‘

رپورٹ کے مطابق ٹھاکر نے اسپائس جیٹ کی فلائٹ ایس جی 2489 پر سیٹ بک ون کی تھی اور وہ ہفتہ کو ہی وہیل چیئر پر دہلی کے ہوائی اڈے آئی تھیں، ان سے کہا گیا کہ ایمرجنسی سے باہر نکلنے کے قریب والی نشست پر وہیل چیئر پر جانے والے مسافروں کے لیے نہیں ہے، عملے نے اس کو غیرہنگامی قطار والی سیٹ پر جانے کے لیے کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مسافر نے آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہر ذمہ دار ووٹر کو یہی کرنا چاہئے، آپ کو کوئی شرم نہیں آرہی دوسرے مسافروں‌ کو اذیت میں‌ مبتلا کرتے ہوئے۔

Comments

- Advertisement -