اشتہار

امریکا میں ہزاروں افراد گاڑیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں 60 ہزار بے گھر افراد کا انکشاف ہوا ہے جو کم مالی وسائل کے باعث رات گاڑیوں میں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور دنیا کے امیر ترین افراد کے ملک امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صرف کیلی فورنیا میں 16 ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں موجود بے گھر افراد میں سے کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل نہ ہونے کے باعث گھر کا کرایہ نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی گاڑیاں کسی بھی اسپتال، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے مجبوراً رات اس میں گزارنی پڑتی ہے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کی رپورٹ میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر میں بطور ڈرائیور کام کرنے والی خاتون لارن کشن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون اپنی کار کو دو مقصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 36 سالہ لارن ایک بے گھر خاتون ہیں جو دن میں ٹیکسی چلاتی ہیں اور رات وہ اسی کار میں استراحت (نیند) کرتی ہیں، وہ اپنی گاڑی کی عقبی سیٹ کو ایک بستر میں تبدیل کردیتی ہیں۔

لارن کش نے لاس اینجلس میں مکان کرائے پر حاصل کرنے کی استطاعت ختم ہونے پر اپنی کار میں ہی سونے کا فیصلہ کیا، جہاں ایک بیڈروم کے مکان کا اوسطاً کرایہ 2350 ڈالر ماہانہ ہے۔

لارن کشن کیلی فورنیا کے ان 16 ہزار بے گھر افراد میں سے ایک ہیں جو گھر کرائے پر نہ ملنے کے سبب اپنی کار میں سونے پر مجبور ہیں اور یہ امریکا موجود 60 ہزار بے گھر افراد کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں