اشتہار

ای گیمز کے منفی اثرات، سعودی حکام نے بچاؤ کیلئے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : محمد بن سلمان چیئرٹی فاﺅنڈیشن نے بچوں کی زندگی پر ای گیمز کے مرتب ہونے والے منفی سے بچاؤ کیلئے ویلیوز پروگرام متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں الیکٹرانک گیموں سے بچوں کو لاحق خطرات اور خدشات کی روک تھام کے لیے ویلیوز کے نام سے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

ویلیوز اس پروگرام کے ذریعے بچوں اور ان کے والدین پر پڑنے والے بُرے اثرات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ گیمز اور کھیلوں کے بارے میں مختصر معلومات بھی فراہم کررہا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان معلومات سے بچوں معلوم ہوگا کہ کون کون سے آن لائن کھیل ہماری مذہبی تعلیمات کے خلاف یا نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلیوز پروگرام محمد بن سلمان چیئرٹی فاﺅنڈیشن کے انیشی ایٹیو سینٹر کی طرف سے متعارف کرایا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جس کی مدد سے مذہبی، سماجی اور قومی اقدار کو متاثر ہونے بچایا جاسکے کیونکہ بہت سے گیمز کی وجہ سے اقدار متاثر ہورہی تھیں۔

الیکٹرانک گیمز کے بچوں کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تعلیمی اور نفسیاتی ماہرین کے تعاون اور اشتراک عمل سے پانچ بنیادی معیارات کا احاطہ کیا گیا ہے، ان معیارات میں مذہبی، نفسیاتی، ذہنی، اخلاقی اور مالی پہلوﺅں کو شامل کیاگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس پلیٹ فارم میں بچوں کی عمر کی مناسبت سے کھیلوں کی درجہ بندی کی گئی ہے اور ان گیموں کے مواد (کنٹنٹ) اور ان کے ہماری اقدار پر مرتب ہونے والے اثرات کی وضاحت کی گئی ہے۔

بچوں کو گیمز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے والے معلم کے لیے بھی رہ نما اصول وضع کیے گئے ہیں تاکہ وہ بچوں کے لیے بہتر کھیلوں کا انتخاب کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں