کراچی: سی این جی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی 6 روز سے بند تھی۔ سی این جی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھل جائیں گے۔
ترجمان ایس ایس جی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
کیا سندھ میں گیس 245 فیصد مہنگی ہوگی؟
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے، سب سے زیادہ گیس کی پیداوار سندھ سے ہوتی ہے، گیس مہنگی ہونے سے کرائے اور مہنگائی بڑھ جائے گی۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گیس نرخوں میں اضافہ کیا تو ٹرانسپورٹرز اور عوام سڑکوں پر ہوں گے، سندھ ایسے فیصلہ کبھی قبول نہیں کرے گا۔