اشتہار

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کردیا، پی سی بی نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ نے پی سی بی سے آنکھیں موڑ لی اور پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اور آفیشلز ٹیسٹ سیریز کے لیے رضامند نہیں ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے بات ہوئی ہے، وہ دورے کے لیے تیار نہیں ہیں، ایسے میں پاکستان نہیں جاسکتے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش دورہ نہ کرنے کی ٹھوس وجہ بیان نہیں کرسکا، بنگلہ دیشی ٹیم نہ آئی تو آئی سی سی کے پاس جائیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان سے مطمئن ہوکر گئی تھی، غیرملکی آفیشلز نے بھی پاکستان میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بنگلہ دیش آئے اسے بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھی ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے، یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آئندہ ماہ پاکستان میں سیریز کھیلنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں