اشتہار

بچے کو روزانہ 23 گھنٹے بھوکا پیاسا قید رکھنے والے والدین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست الباما میں 14 سالہ بچے کو بغیر کچھ کھلائے قید میں رکھنے والے والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الباما میں اپنے 14 سالہ سوتیلے بیٹے کو بھوکا پیاسا قید میں رکھنے والے والدین کو حراست میں لے لیا گیا، رچرڈ اور کینتھیا کیلی نے اپنے بچے کو 23 گھنٹے سے زیادہ قید کرکے رکھا تو اس کی حالت بگڑ گئی۔

والدین کی جانب سے روزانہ اپنے بیٹے کو 23 گھنٹے قید رکھا جاتا اور سونے کے لیے بستر اور الجبرا کی کتابیں مہیا کردی جاتی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایتھن کیلی کے نام سے شناخت ہونے والے بچے کو اپنے گود لینے والے والدین کے ہاتھوں انتہائی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے اسپتال لے جانے کے بعد ہی سارا معاملہ منظر عام پر آیا۔

اسپتال میں چیک اپ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ علالت کا شکار ہے اور اس کا وزن انتہائی کم ہوکر صرف 48 پونڈ تک جاپہنچا ہے۔

ڈاکٹروں نے الباما پولیس کو بتایا کہ لڑکے کو موت کے قریب دھکیل دیا گیا تھا وہ جسم میں پانی کی کمی، غذائیت کی کمی کا شکار اور متعدد طبی حالتوں سے دوچار رہا،ا جن میں صدمہ، سانس کی تکلیف، ہائپو ٹرمیا، اور ہائپو ٹائیرائڈ شامل ہیں۔

ایتھن کیلی کے بھائی کی طرف سے والدین کے خلاف شکایت درج کرائی گئی، اس وقت بچے کو سرکاری سرپرستی میں دیکھ بھال کے مرکز منتقل کردیا گیا ہے اور وہ اس صدمے سے صحت یاب ہورہا ہے۔

ایتھن کے بھائی ایڈی کارٹر جو 18 برس کی عمر میں ایروزنا چلا گیا تھا دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بھائی جیسا ہی سلوک برداشت کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں