اشتہار

قازقستان طیارہ حادثہ: شیر خوار بچہ ملبے سے زندہ برآمد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نورسلطان : قازقستان میں حادثے کا شکار طیارے میں شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا, جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے اس کے ملبے سے ایک شیرخوار کو نکالا صحیح سلامت نکالا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم سن بچے کو طیارے سے نکالے جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہوئی ہے

- Advertisement -

ایک ریسکیو اہلکار بچے کو ملبے سے نکال کر تیزی کے ساتھ ایمبولینس کی جانب لے جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کی صحت کیسی ہے تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ بچہ اس المناک حادثے میں معجزانہ طورپر بچ گیا ہے۔

قازقستان میں 100 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 14 ہلاک

یاد رہے کہ 27 دسمبر کو قازقستان میں ایک مسافر طیارہ الماتی ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے کے شکار طیارے میں 100 مسافر سوار تھے، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بک ایئر کا طیارہ الماتی ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور طیارے میں زندہ بچ جانے والوں کو ریسکیو کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں