اشتہار

میرے کیریئر کا فیصلہ ایک گیند پر نہیں کیا جا سکتا، عمر اکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ڈبل سنچری بنانے کے بعد بلند مورال عمر اکمل نے کہا ہے کہ صرف ایک گیند پر میرے انٹرنیشنل کیریئر کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں نارتھرن کے خلاف 218 رنز بنانے والے عمر اکمل نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے پر امید ہوں تاہم ٹیم میں سلیکشن کا فیصلہ چیف سلیکٹر نے کرنا ہے، اگر مجھے ایک موقع ملا تو اپنے انتخاب کو درست ثابت کر کے دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا فیصلہ صرف ایک گیند کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا، جب چانس ملا تو زیادہ گیندیں کھیل کر اپنی کارکردگی سے سب کو اطمینان دلاؤں گا اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

- Advertisement -

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایڈوانس ہو گئی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ کس طرح ٹیسٹ فارمیٹ میں کھیلنا ہے، میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں اور پرامید ہوں کہ مجھے کم بیک کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہنے والے عمراکمل کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں کھیلنے کا موقع دیا گیا تاہم وہ دونوں میچوں میں پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں