اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت گرانے کی بلاول کی پیشکش مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت گرانے کی پیشکش مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت گرانے کی پیشکش پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا، وفاقی حکومت سے اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم وزارتوں کے بجائے عوامی حقوق کی سیاست کررہی ہے، بلاول 12 سالہ دور میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ایجنڈے میں شامل کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کر دی

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزارتوں کی پیشکش کے بجائے مقامی حکومتوں کا نظام بااختیار بنانے پر توجہ دیں، مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کابل لائیں متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی زیادتیوں کا ازالہ چاہتی ہے تو مقامی حکومتوں کو اختیار دے، واٹر بورڈ، کے ڈی اے، بلڈنگ کنٹرول، دیگر ادارے مقامی حکومت کو دئیے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق سالانہ 350 ارب روپے صوبائی حکومت کو دینے کے باوجود شہر کی تقدیر نہیں بدلی، جتنے بھی ترقیاتی منصوبے وفاق یا سندھ حکومت نے شروع کیے وہ ناکافی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست وزارتوں کے لیے نہیں، صوبے کے عوام کی فلاح کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم پاکستان کو پیشکش کی تھی کہ وہ تحریک انصاف سے اتحاد ختم کریں اور حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں