تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

جنگلات میں آتشزدگی : آسٹریلیا میں سال نو کی آتشبازی کا پروگرام منسوخ

کنیبرا : آسٹریلوی حکومت نے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث رواں سال آتش بازی کا منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام نے دارالحکومت کینبرا اور دوسرے مقامات پر نئے سال کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کو منسوخ کر دیا ہے۔

جنگلاتی آگ کی وجہ سے سڈنی شہر کی تاریخی آتش بازی کی منسوخی کا بھی امکان ہے، آتش بازی کو منسوخ کرنے کی وجہ اکتوبر 2019 سے لگی جنگلاتی آگ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ آگ 30 لاکھ ایکٹر سے زائد رقبے کو جلا کر راکھ کر چکی ہے، سڈنی کے قریبی جنگلات میں ترانوے مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئے سال پر سڈنی کی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے دس لاکھ سیاح ہر سال وہاں پہنچتے ہیں اور اس سے ملکی خزانے کو پانچ کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کا منافع ہوتا ہے۔

فائر فائٹر کمشنر شین فٹزمین کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلا میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، اس وقت آتشزدگی سے پیدا شدہ بحران کے باعث صرف سڈنی میں لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں آگ بجھانے کے دوران 2 رضاکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -