جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

برائے مہربانی بچوں‌ کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں، فہد مصطفیٰ کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے والدین سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف شو جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھنے کے حوالے سے پوسٹ کی۔

اداکار کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ سب والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک جیسی واہیات چیز سے دور رکھیں کیونکہ یہ کوئی صحت مند چیز نہیں ہے، پوری قوم ہی کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

فہد مصطفیٰ نے ’کچھ کام کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گیارہویں جماعت کا ایک طالبعلم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

خبردار! ٹک ٹاک کے شوق نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے لی

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 کمسن دوست ٹک ٹاک بنارہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے کھروٹا سیداں کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں چین کی بنائی ہوئی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں