اشتہار

آگ بجھانے کے لیے اب پانی کی ضرورت نہیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سردی کے موسم میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا جاتا ہے۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری رسپانس دیتا ہے اور مذکورہ مقام پر پہنچتا ہے لیکن جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچتا ہے بیشتر چیزیں جل کر راکھ ہوچکی ہوتی ہیں اور بعض اوقات تو اس طرح کے حادثات میں ہلاکتیں بھی رونما ہوجاتی ہیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ فائر ٹینڈر کے ذریعے آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور تقریباً خوفناک آتشزدگی پر قابو پانے میں عملے کو ایک دن بھی لگ جاتا ہے جب تک فیکٹری یا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

گاڑی، فیکٹری، دکان یا گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے اب پانی کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ایسا کپڑا ایجاد کرلیا گیا ہے جو چند سیکنڈز میں آگ پر قابو پالیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف کنٹینر رکھے ہیں اور دوسری طرف کار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ نے گاڑی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، تاہم فائر فائٹرز حیران کن طور پر پانی سے آگ بجھانے کے بجائے ایک بڑے کپڑے کا استعمال کررہے ہیں۔

پیلے رنگ کے اس کپڑے کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کار کے اوپر لے جایا جاتا ہے اور آگ فوراً ہی بجھ جاتی ہے، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ واقعہ کس جگہ رونما ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں