لاہور : نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور کرلی، سوشل میڈیا پر مواد اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
مذکورہ قرارداد صوبائی وزیر عماریاسر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھائے جائیں اور سوشل میڈیا پر سعودی عرب جیسا اسکرینگ اور فلٹر کا نظام لگایا جائے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی کتابیں جن میں گستاخانہ مواد موجود ہے انہیں فوری قبضے میں لے لیا جائے۔
صوبائی وزیرعمار یاسر کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرتے ہیں، اس قسم کی گستاخانہ پوسٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے