اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خطرناک ہے، بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا، عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خطرناک ہے، بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پورے علاقوں کو جنگ کی بھٹی میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

- Advertisement -

سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 150 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں۔ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں