اشتہار

موٹورولا ریزر کے اجرا میں تاخیر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی موٹورولا  نے اپنے نئے ریزر فون کے اجرا میں تاخیر کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون بنانے والی کمپنی موٹورولا نے اپنے نئے ریزر فون کے اجرا کی تاریخ آگے بڑھا دی، ابتدائی پلان کے تحت موٹورولا فولڈنگ فون امریکا میں 26 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہونا تھا اور اس کی قیمت 1500 امریکی ڈالر کے لگ بھگ رکھی گئی تھی۔

موٹورولا کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے موبائل فون کی لانچ میں تاخیر بہت زیادہ نہیں ہوگی تاہم کمپنی کی جانب سے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے تاخیر کی بڑی وجہ ریزر فون کی مقبولیت ہے اور مارکیٹ میں آنے سے قبل نئے موبائل فون کی طلب اور اس کی رسد کہیں زیادہ ہوچکی ہے۔

برطانوی ادارے سے وابستہ کرس فاکس نے ریزر کی پروٹوٹائپ (ابتدائی نمونہ) کو استعمال کرنے کے بعد اس کے ہارڈ ویئر میں چند مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کو ایک موبائل سے زیادہ فیشن کے طور پر اپنایا جائے گا، اورموٹورولا کمپنی کا نیا فولڈنگ فون کے مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے ابتدائی مراحل میں ہی درپیش مشکلات کی ایک واضح مثال ہے۔۔

یاد رہے کہ نیا ریزر فون 2005 میں متعارف کروائے جانے والے فلپ فون کا جدید ورژن ہے جس کی اسکرین فولڈ ہوسکتی ہے مگر اب یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں